جموں،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے رام بن ضلع میں جموں وسرینگرقومی شاہراہ پر فوج کا ایک جوان چٹان گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔حکام نے کہاکہ رامسوکے گگروعلاقے میں پہاڑپرسے نرمل سنگھ پر چٹان گر پڑی۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔